پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر: ایک ہی دن میں پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 5،000 سے زائد افراد میں کورونا وائرس تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر کا انکشاف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اتوار کے روز کیا۔ کورونا وائرس سے 81 افراد انتقال کر گئے ، ان میں سے 74 افراد اسپتالوں میں دم توڑ گئے جبکہ سات افراد اپنے گھروں میں انتقال کر گئے ۔

4 اپریل کو ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 60،072 ہوگئی ہے ملک میں 3 اپریل کو 55،605 ٹیسٹ کئے گئے ۔

اس وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 613،058 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید 81 اموات کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 14،778 ہوگئی ہے۔

ماہرین نے بچوں میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا

ماہرین صحت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بچوں میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

عہدیداروں کے مطابق بچوں میں اموات کی شرح بڑ ے لوگوں کی نسبت بہت کم ہے لیکن بچے اس بیماری کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ بن چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ، وائرس سے بچوں کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں