Facebook announces $5 million for Journalists
دنیا کی سب سے مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جانب سے تمام دنیا کے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے صحافیوں کو کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے وہ نیوز لیٹرز بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔
فیس بک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے لکھنے والوں کیساتھ نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لئے معاہدے کئے جائیں گے۔
فیس بک (Facebook )کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے ایسے صحافیوں یا نئے بلاگ رائٹرز کے ساتھ کئے جائیں گے جو اپنی تحریروں کے ذریعے دوسروں کو متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھنے کیساتھ ساتھ پیسہ بھی کمانا چاہتے ہوں۔
خیال رہے کہ اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان فیس بک نے کچھ عرصہ قبل ہی کیا تھا۔ یہ پلیٹ فارم فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہو گا، جس میں صحافیوں کے لیے فری پبلشنگ ٹول بھی ہوگا۔