وہ کھانے جو آپ کی بھوک کے احساس کو بڑھا سکتے ہیں

Foods that can increase your Appetite

کچھ کھانے اور مشروبات بھوک میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ان کھانوں کی وجہ سے بھوک کا احساس بڑھ جاتا ہے اور مزید کھانا کھانے کی طلب ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق جو، چاول، مونگ پھلی اور یونانی دہی کے مکھن سے بھوک کا احساس ختم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین صحت کی اس رپورٹ میں ان کھانوں کی اور مشروبات کی ایک مکمل فہرست فراہم کی گئی ہے جن سے بھوک کا احساس بڑھ جاتا ہے ۔

ماہرین صحت ان کھانوں سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں خاص طور پر اگر آپ اپنی فٹنس اور صحت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا زیادہ وزن اور موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

وہ کھانے جو آپ کی بھوک کے احساس کو بڑھا دیتے ہیں:

List of foods that can increase your appetite

مصنوعی ذائقوں والی دہی جس میں کثیرمقدار میں شوگر ہوتی ہے اسی وجہ سے مصنوعی ذائقوں والی دہی کھانے کے بعد بھوک کا احساس کم نہیں ہوتا ہے۔

سفید روٹی میں بہت کم غذائیت اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں، کیونکہ یہ سفید آٹے سے بنائی جاتی ہے ، اسی وجہ سے سفید روٹی کھا کر بھوک کا احساس کم نہیں ہوتا ہے۔

سفید چاول میں شکر کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے اس لیے ماہرین صحت اس کی جگہ باسمتی چاول کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین صحت پروٹین حاصل کرنے کے لیے پورا انڈا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پھلوں کے رس میں بھی غذائی اجزاء اور ریشہ کی کمی ہوتی ہے۔ فلیکس میں بھی کیلوریز بہت زیادہ مقدار میں ہوتی ہیں ، اور ان چیزوں کو کھانے کے بعد بھوک مزید بڑھ جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں