روزے کے دوران پیدل چلنا اور ورزش کرنا صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟

Walking and Exercising benefits during Ramadan
روزے کے دوران پیدل چلنے سے جسم پر اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خصوصا افطاری سے قبل پیدل چلنا بہت فائدہ مند ہے۔

افطاری سے پہلے چلنا (Walking and Exercising )جسم میں جمع شدہ چربی سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے پٹھوں کی بھی ورزش ہوتی ہے اور یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔ ابو ظہبی کے امپیریل کالج لندن ذیابیطس سنٹر (آئی سی ایل ڈی سی) کے ماہرین کے مطابق ، رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کے دوران بھی ، باقاعدگی سے ورزش کرنا انتہائی ضروری ہے۔

پیدل چلنے سے مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور جسم کی متعدد بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انفیکشن اور وائرس سے بچاؤ کے لیے افطاری سے پہلے پیدل چلیں، خاص طور پر موجودہ صورتحال میں، جس میں کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

خالی پیٹ ورزش کرنے سے پٹھوں کو گلوکوز جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔ روزے کے دوران پیدل چلنا خون میں انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاون بنتا ہے۔

وہ کھانے جو آپ کی بھوک کے احساس کو بڑھا سکتے ہیں۔ اس بلاگ کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں