کیا آپ جانتے ہیں کہ اچھی صحت کے لئے آپ کو کتنا وقت سونے کی ضرورت ہے؟

Importance of Sleeping | Sleep is the most important factor for good health

نیند اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ نیند جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نیند میں کمی کی صورت میں انسان کی صحت اور روزمرہ معاملات میں توازن برقرار نہیں رہتا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق زندگی کے مختلف مراحل میں نیند کی ضرورت تبدیل ہو جاتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کے لیے کتنے گھنٹے نیند ضروری ہے؟

Importance of sleeping for 8 to 10 hours

ماہرین کے مطابق 14 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کو آٹھ سے دس گھنٹے سونے کی ضرورت ہے۔ 14 سے 17 سال کی عمر عمر میں سات گھنٹوں سے کم نہیں سونا چاہیے۔ اسی طرح ماہرین کے مطابق 18 سے 25 سال کی عمر والے افراد کو سات سے نو گھنٹے سونے کی ضرورت ہے۔

نیند کی کمی دل اور خون کی رگوں کو متاثر کرتی ہے اور گردوں اور پیٹ میں چربی جمع ہونے کا سبب ہوتی ہے۔اسی طرح ماہرین کے مطابق 11 سے 13 سال کی عمر کے نوجوانوں کو 9 گھنٹے سونے کی ضرورت ہے۔

30 فیصد نوجوان عام طور پر دن میں 7 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لئے سوتے ہیں اور 60 فیصد یا اس سے بھی زائد افراد کے سونے کے اوقات مقرر نہیں ہیں۔

نیند کی بدولت جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے، ہارمونز کی افزائش ہوتی ہے اور وہ متوازن حالت میں رہتے ہیں جو جسمانی طاقت بڑھانے اور پٹھوں کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
نیند کی بدولت مدافعتی قوت کے لیے اینٹی باڈیز تیار ہونے میں مدد ملتی ہے۔ نیند کی بدولت سارے دن میں حاصل ہونے والی معلومات کو ذہن ترتیب دیتا ہے، مفید معلومات سٹور کرلیتا ہے اور دیگر معلومات کو حذف کر دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں