کیا اسلام میں میوزک (مو سیقی) سننا حرام ہے؟ ناچ گانے ، ڈھول تاشے اور میوزک کے شرعی احکام

اکژ اوقات آپ کے محلوں میں ڈیگ پر کسی نے کانوں کو پھاڑتا ہوا میوزک لگایا ہوا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے پورے گھر میں اور ہر کمرے میں زور سے آواز آرہی ہوتی ہے۔
کیا ہم واقعی مسلمان ہیں؟؟ کیا دوسروں کو تکلیف دے کر اپنی خوشی سیلیبڑیٹ کرنے سے ڈر نہیں لگتا؟؟ کیا اللہ سے ڈر نہیں لگتا؟؟
کسی کے گھر میں کوئی مریض ہو تو اس کو تو ہارٹ اٹیک آجائےگا، لوگ نماز کیسے ادا کریں گے اتنے شور میں، اپنے گھر میں آرام سے کیسے رہینگے؟
کیا لوگوں کی بد دعائیں لےکر اپنی خوشی عزیز ہے؟
کسی کی سالگرہ ہے تو اپنی یہ خوشی منائی جارہی ہوتی ہے۔ سالگرہ کفاروں سے مشابہت ہے۔ اور جو ان کی مشابہت اختیار کرےگا وہ انہی میں سے ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے ۔
Abu dawood#4031

شادی بیاہ، فنکشن کے موقعے پر گانے چلانے سے یاد رکھیں کہ برکت اٹھ جائےگی۔ ایک تو یہ گانا ویسے ہی گناہ ہے اور پھر دوسروں کو تکلیف دے کر اللہ کے عذاب سے ڈریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث یاد رکھ لیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت میں ایسے *برے لوگ* پیدا ہو جائیں گے جو شراب پینا اور گانے بجانے کو حلال بنا لیں گے اور کچھ متکبر قسم کے لوگ پہاڑ کی چوٹی پر ( اپنے بنگلوں میں رہائش کرنے کے لیے ) چلے جائیں گے۔ چرواہے ان کے مویشی صبح و شام لائیں گے اور لے جائیں گے۔ ان کے پاس ایک فقیر آدمی اپنی ضرورت لے کر جائے گا تو وہ ٹالنے کے لیے اس سے کہیں گے کہ کل آنا لیکن اللہ تعالی رات کو ان کو ( ان کی سرکشی کی وجہ سے ) ہلاک کر دے گا پہاڑ کو ( ان پر ) گرا دے گا اور ان میں سے بہت سوں کو قیامت تک کے لیے بندر اور سور کی صورتوں میں مسخ کر دے گا۔
Sahih Bukhari: 5590

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بہت اچھی لگ رہی آج۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے کچھ لوگ شراب پئیں گے، اور اس کا نام کچھ اور رکھیں گے، ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے، اور گانے والی عورتیں گائیں گی، تو اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا، اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا ۔ ابن ماجہ#4020، صحیح حدیث۔

یہ میوزک کب بند ہوگا یہ تو نہیں معلوم لیکن جتنا یہ اپنے پڑوسی کو تکلیف دے رہے ہیں تو یہ بھی گناہ ہے۔
اپنی خوشی کے موقعے پر اللہ کو ناراض نہ کریں اور آپ کی خوشی لوگوں کو اذیت پہنچا کر نہ ہو۔

کچھ مسلمان یہ مانتے ہیں کہ تمام آلات کی اجازت ہے ، بشرطیکہ وہ قابل قبول یا حلال قسم کی موسیقی کے لئے استعمال ہوں۔ لہذا عقیدت کے گانوں کے ساتھ ساتھ ، خاص طور پر صوفی روایات میں ایک طویل تاریخ ہے۔اور ان کو حلال مانا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں