سچن ٹنڈولکر بھی کورونا کا شکار بن گئے: شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کو کورونا وائرس سےجلد صحتیاب ہونےاور انھیں اچھی صحتمند زندگی کی دعائیں دیں

اکثر سنا جاتا ہے کہ کسی ایک فرد کی وجہ سےکسی چیز یا کسی انسان پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن کیا یہ واقعی درست ہے؟ نہیں . اگر دیکھا جائے تو ایک انسان کی بدولت بہت سی اچھائیوں کی شروعات ہوتی ہے. اکثر اوقات کسی ایک انسان کی وجہ سے ہی بہت سی برائیوں کا انجام ہوتا ہے.

ہر انسان کی زندگی میں مسائل ہوتے ہیں دنیا میں بہت سارے بڑے مسائل ہیں . ان کا حل اکثر ناممکن لگتا ہے۔

لیکن ان کے باوجود تمام تعلقات کو جوڑے رکھنا ہےاور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنا ہی اسلام کی اصل تعلیمات میں شامل ہے

ایک ایسی پاکستانی مقبول شخصیت جس نےتمام مسائل کو نظر انداز کیا، دو ممالک کی نفرت کو دیکھے بغیراپنے بھائی کا حال و احوال جانا اور انھیں اچھی صحتمند زندگی کی دعائیں دیں.

کپتان شاہد آفریدی
اب تک آپ کو معلوم ہو چکا ہو گا کہ ہم سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی عرف لالا کی بات کر رہے ہیں. جس نے ہندوستان کے کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو کورونا سے جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔
سچن جنہوں نے 27 مارچ کو کوڈ 19 کے لئے مثبت تجربہ کیا تھا وہ طبی مشورے اور احتیاط کے تحت چند روز سے ہسپتال میں داخل ہیں. لالانے سچن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مضبوط بھارتی اسٹار بہت جلد صحتیاب ہو گا۔

مزید جانیے

” آفریدی نے ٹویٹر پر سچن ٹنڈولک کو مزید کہا کہ آپ جلد صحت یاب ہوں گےاور اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ مستحکم صحتیابی کریں گے۔ آپ کا ہسپتال میں رہنا مختصر ہوگا اور آپ کا یہاں سے صحتیاب ہو کر جانا بہت جلد ہو گا!
گذشتہ سال جون میں آفریدی نے خود کوویڈ ۔19 کا مثبت تجربہ کیا تھا اور وہ صحتیاب ہوگئے اور اب بلکل تندرست ہیں ۔

کورونا وائرس

اپنا تبصرہ بھیجیں