اس رمضان میں دنیا کا سب سے مختصر اور طویل ترین روزہ کس ملک میں ہوگا؟

Ramadan Time Table for the Whole world | Ramadan 2021

ایک تازہ ترین رپورٹ میں رمضان المبارک (Ramadan ) کے طویل ترین اور مختصر روزے کس ملک میں ہوں گے کہ بارے میں بتایا گیا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوچکا ہے ، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سب سے طویل ترین روزہ فن لینڈ میں ہوگا۔ فن لینڈ میں روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا۔

فن لینڈ کے بعد ناروے اور سویڈن میں سب سے طویل ترین روزہ ہوگا جب کہ اس رمضان المبارک میں روس میں سب سے طویل ترین روزہ 20 گھنٹے 45 منٹ کا ہو گا۔

رمضان المبارک میں سب سے کم دورانیہ کا روزہ آسٹریلیا میں ہوگا آسٹریلیا میں سب سے مختصر روزے کا دورانیہ 11 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔

ارجنٹائن میں سب سے مختصر دورانیہ کا روزہ 12 گھنٹے 23 منٹ ہو گااور چلی میں سب سے مختصر دورانیہ کا روزہ 12 گھنٹے 41 منٹ کا ہو گا۔

عرب ممالک میں رمضان المبارک کے روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹوں کا ہو گا۔ مغربی عرب ممالک میں روزے کا دورانیہ باقی عرب ممالک کی نسبت کم ہو گا۔

کیمرون میں رمضان المبارک کے روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 12 منٹ اور کچھ علاقوں میں 12 گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا اور ابوظبی میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے دو منٹ اور 14 گھنٹے 44 منٹ کے درمیان ہوگا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں