.WhatsApp New Feature | WhatsApp Plan’s to launch a self-destructing pics
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کو خودبخود ختم ختم کرنے والا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے ۔
(WhatsApp New Feature)
اس نئی سہولت کے ذریعے صارفین کی طرف سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز خود بخود ختم ہو جائیں گی، اور صارفین کوان کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔
واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک بیٹا ورژن متعارف کروایا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.21.9.3. کی اپ ڈیٹ جمع کروا دی گئی ہے۔
واٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز کو از خود ختم کرنے کی خصوصیت اسی اپ ڈیٹ کے ذریعے متعارف ہوگی۔ واٹس ایپ صارفین از خود حذف کرنے کے آپشن کو اِن ایبل کر کے کسی کو بھی تصاویر یا ویڈیو بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد فوراً خود ہی غائب ہو جائے گی۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق اس فیچر پر کام جاری ہے اور جلد اس فیچر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو مزید پرائیویٹ کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ اس کے تحت پیغام وصول کرنے والا آپ کی تصاویر یا ویڈیوز کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی دیکھ سکتا ہے۔